پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران کے بارے میں فیصلہ کرنے والے ہیں،مسئلے کو آسان یا مشکل، کسی نہ کسی طریقے سے حل کریں گے۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےاپنےبیان میں کہا ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کےمنصوبے سےتقریباً دستبردار ہوچکا،ہم تیل کی قیمتیں کم کرنے میں کامیاب ہوگئے،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے دوسری جانب رائٹرز نے دعوی کیا ہےکہ امریکی حملے دوبارہ شروع ہوئےتو ایران زیادہ سخت جوابی کارروائی کی تیاری کررہا ہے،جس پر ایرانی حکام نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ امریکہ نےبڑے پیمانے پرحملےکیےتو جواب پہلے سےزیادہ شدید ہوگا،امریکی فوجی کارروائیوں کی حمایت کرنے والےممالک کو ممکنہ ہدف بنانے کی منصوبہ بندی کی جائے گی امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نےکہا ایران کےپاس جوہری پروگرام رضاکارانہ ترک کرنےکا موقع ہے،جوہری پروگرام ترک نہ کیا تو اسےمجبورکرنا پڑسکتا ہے،ایران کومذاکرات کےذریعےمسئلہ حل کرنے کے تمام مواقع دیئے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑا یو ٹرن لے لیا ہے، طویل عرصے سے جاری شدید مخالفت کے بعد انھوں نے اچانک ڈاک کے ذریعے اور قبل از وقت ووٹنگ کی حمایت شروع کر دی ہے، اور جیت کے لیے سر توڑ کوششوں میں ریپبلکن ووٹرز کو ارلی ووٹنگ اور ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ صدر ٹرمپ نے امریکی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ووٹ ڈالنے کے لیے ’’ہر مناسب طریقہ‘‘ استعمال کریں۔ ریپبلکنز کو وسط مدتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی ترغیب دینے کے لیے پہلے سے ریکارڈ کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں ٹرمپ نے ایسے طریقوں سے بھی ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے جن کی وہ ماضی میں مخالفت کرتے رہے ہیں، جن میں قبل از وقت اور بذریعہ ڈاک ووٹنگ شامل ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات میں ڈیڈ لاک رات…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا اور…
پاکستان نیوز پوائنٹ روس نے کہا ہے کہ وہ کیف اور یوکرین کے دیگر شہروں…