پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا ایران کی ناکہ بندی اور دھمکیاں جاری رکھتے ہوئے بیک وقت مذاکرات کی توقع نہیں کرسکتا۔ ان کے مطابق تمام راستے بند کرکے اور دھمکی آمیز رویہ اختیار کرکے ایران کو بات چیت پر آمادہ کرنے کی کوشش قابلِ قبول نہیں۔الجزیرہ کے مطابق ایرانی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا ایک طرف ایران پر دباؤ ڈال رہا ہے اور دوسری جانب مذاکرات کا مطالبہ بھی کررہا ہے، جو متضاد طرزِ عمل ہے۔پزشکیان نے معاہدوں کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی معاہدے میں جلد بازی سے داخل نہیں ہونا چاہیے، لیکن جب ایک مرتبہ معاہدہ طے پا جائے تو اس پر آخر تک قائم رہنا ضروری ہے. خواہ اس سے کسی فریق کو نقصان ہی کیوں نہ ہو۔ایرانی صدر کا یہ بیان تہران اور واشنگٹن کے درمیان جاری کشیدگی اور سفارتی رابطوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ ان کے مؤقف سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران مذاکرات کے لیے دباؤ اور دھمکیوں کے بجائے باہمی اعتماد اور معاہدوں کی پابندی کو ضروری سمجھتا ہے۔ایرانی قیادت اس سے قبل بھی امریکا کے اقدامات اور معاہدوں سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کرتی رہی ہے۔ تاہم اس بیان میں کسی نئے مذاکراتی دور یا معاہدے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری آج جرمنی کے دورے پر روانہ ہوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور مالدیپ نے دفاع، بحری سلامتی، سائبر سیکیورٹی، آئی ٹی، تعلیم…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے، اسٹیبلشمنٹ…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کے مابین دفاعی صنعت اور فوجی پیداواری…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا میں امیگریشن پالیسی سخت ہونے کے باعث غیر ملکی شہریوں کے…