اردو نیوز اپڈیٹس

مدینہ منورہ اور مشرقی علاقوں کی جانب آنیوالے 5 ڈرونز تباہ کر دیئے سعودی فوجی اتحاد

پاکستان نیوز پوائنٹ
سعودی فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ مدینہ منورہ اور سعودی عرب کے مشرقی علاقوں کی جانب آنے والے 5 ڈرون فضا میں تباہ کر دیئے گئے۔اتحادی افواج کے ترجمان کے مطابق دفاعی کارروائی کے دوران چاروں ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا، تاہم حملے کے ممکنہ نقصانات سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔یہ پیش رفت سعودی عرب میں فضائی خطرات اور خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں سامنے آئی ہے. سعودی حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات جاری کیے جانے کے بعد صورت حال واضح ہو سکے گی۔دوسری جانب حوثی ملیشیا کے خلاف آپریشن ’’فجر الیمن ‘‘ جاری ہے. یمنی فورسز نے 200 حوثیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔یمنی فوج کے ترجمان کرنل ماجد النزیلی کے مطابق 24 گھنٹوں میں حوثیوں کے خلاف 744 حملے کئے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا کے کمانڈ سینٹرز، جنگجوؤں، اسلحہ گوداموں کو نشانہ بنایا گیا، صوبہ تعز میں حوثی ملیشیا کی پیش قدمی روک دی گئی۔حوثی باغیوں کے حالیہ حملوں کے بعد 10 اکتوبر سے عارضی طور پر بند سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو محدود اور سخت ترین شرائط کے ساتھ فضائی ٹریفک کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جاری تازہ نوٹم کے مطابق ریاض ایئرپورٹ پر آمد اور روانگی کی پروازوں کیلئے ایوی ایشن اتھارٹی سے پیشگی اجازت لینا لازمی ہے۔سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریاض کو متبادل ایئرپورٹ کے طور پر استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری آج جرمنی کے دورے پر روانہ ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری آج جرمنی کے دورے پر روانہ ہوں…

32 minutes ago

مالدیپ کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں…

35 minutes ago

مالدیپ کے صدر کی پاکستان آمد دفاع اور سائبر سیکیورٹی سمیت 20 معاہدے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور مالدیپ نے دفاع، بحری سلامتی، سائبر سیکیورٹی، آئی ٹی، تعلیم…

37 minutes ago

اسلام آباد متعدد افسران کے تقرر و تبادلے ڈائریکٹر جنرل حج جدہ تبدیل

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے، اسٹیبلشمنٹ…

40 minutes ago

پاکستان ترکیہ قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کے مابین دفاعی صنعت اور فوجی پیداواری…

42 minutes ago

ٹرمپ انتظامیہ نے 3 لاکھ سے زائد امریکی ویزے منسوخ کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا میں امیگریشن پالیسی سخت ہونے کے باعث غیر ملکی شہریوں کے…

44 minutes ago