امریکا میں شدید طوفان 10 لاکھ صارفین بجلی سے محروم اور ہزاروں پروازیں متاثر

پاکستان نیوز پوائنٹ
:تھینکس گیونگ ڈے کے موقع پر امریکا شدید طوفان اور سیلابی صورتحال کی لپیٹ میں آ گیا، امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک اور نیو جرسی میں شدید سیلاب اور طوفان کے خطرے کے پیش نظر ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے
طوفان کے باعث نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہوا، جبکہ مجموعی طور پر 3500 پروازیں متاثر ہوئیں۔ سیلابی صورتحال کے باعث 500 پروازیں منسوخ جبکہ 3000 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔رپورٹس کے مطابق تیز ہواؤں سے متعدد درخت جڑوں سے اکھڑ کر بجلی کی تاروں اور کھمبوں پر گر گئے، جس کے نتیجے میں تقریباً 10 لاکھ صارفین بجلی سے محروم ہو گئے۔ حکام نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کر دی ہیں جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *