اردو نیوز اپڈیٹس

امریکا میں غیر قانونی امیگرینٹس کے داخلے کے ذمہ دار غیر ملکی سرکاری افسران کیخلاف ٹرمپ انتظامیہ نے ویزا پابندیوں کی نئی پالیسی کا اعلان کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
برطانوی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام سے ممکنہ طور پر پاکستان اور افغانستان کے لوگ بھی متاثر ہوسکتے ہیں اور اس کا اطلاق اگلے ہفتے سے ہوگا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے جاری بیان میں جن اہلکاروں کے امریکی ویزا پر پابندی کی پالیسی کااعلان کیا گیا ہے ان میں امیگریشن اور کسٹمز حکام، ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر تعینات اہلکار اور ایسے دیگر اہلکار شامل کیے گئے ہیں جو غیرقانونی امیگرینٹس کو امریکا بھیجنے میں سہولت کاری کرتے ہیں۔ وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پہلے سے موجود اُس پالیسی میں اضافہ ہے جس کا دائرہ سن دوہزار چوبیس میں بڑھایا گیا تھا اور اس میں نجی سیکٹر کے وہ افراد شامل کیے گئے تھے جولوگوں کے غیرقانونی طورپر امریکا جانے کیلیے سفری سہولتیں فراہم کرتے ہیں۔ مارکو روبیو نے کہا کہ ایسے ممالک جو غیرقانونی طور پر نقل مکانی کرنیوالوں کا رستہ سمجھے جاتے ہیں انہیں جنوب مغربی سرحد سے امریکا میں داخل ہونے کی کوشش کرنیوالوں کا اپنے ممالک سے ٹرانزٹ روکنا ہوگا کیونکہ سرحدوں کا تحفظ امریکا کو مضبوط، محفوظ اور زیادہ خوشحال کرنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے دور صدارت میں سات مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کے امریکا داخلے پر پابندی لگائی تھی اور بعض حلقوں کی جانب سے نئے اقدام کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔ نئی پابندی سے ان ہزاروں افغانوں کا مستقبل بھی دھندلا گیا ہے جنہیں امریکا میں رہائش کیلئے کلیئرنس مل چکی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وفاقی کابینہ کا اجلاس کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کرانے کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا میں انتظامی امور کی سہل انجام دہی اور…

4 hours ago

ہمارا مقصد واضح ہے کہ غیر ملکی قرضوں کو نہیں بڑھایا جائے گا وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا پاکستان…

4 hours ago

سرکاری زمین ہر صورت واگزار کرائی جائیگی کسی کو رعایت نہیں ملے گی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے…

4 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب کا اٹک کیلئے 31 ارب سے زائد کا ترقیاتی پیکیج

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اہل اٹک کیلئے ترقیاتی پیکج کا اعلان…

4 hours ago

اقوام متحدہ میں پاکستان کی پیش کردہ تین قراردادیں بھاری اکثریت سے منظور

پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی پہلی کمیٹی نے پاکستان کی جانب…

4 hours ago

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد آج بڑا اضافہ ریکارڈ

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں گزشتہ دنوں سونے کی قیمت میں سلسل کمی کے بعد…

4 hours ago