پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا نے نِک اسٹیورٹ کو ایران امن مذاکراتی ٹیم میں شامل کرلیا۔ امریکی میڈیا رپوٹس کے مطابق جیرڈ کشنرکی سفارش پر نک اسٹیورٹ کی ایرانی مذاکراتی ٹیم میں شمولیت ہوئی۔ نک صدرٹرمپ کے پہلے دور حکومت میں محکمہ خارجہ اورمختلف عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ نک اسٹیورٹ فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیمو کریسیز کے لابنگ شعبے میں بھی رہ چکے ہیں اور انھیں ایران سے متعلق امور میں کافی تجربہ حاصل ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایران کی 14نکاتی تجویز 2 مرحلوں پر مشتمل ہے۔ پہلے مرحلے میں آبنائےہرمزکو دوبارہ کھولنے، بحری ناکہ بندی ختم کرنے کی تجویز ہے۔ ایران و لبنان میں جاری جنگ کے مکمل خاتمے کیلئے مذاکرات کیے جائیں گے جبکہ دوسرا مرحلا پہلے معاہدے کے بعد 30 روزہ مذاکرات شروع ہوں گے۔۔ مذاکرات ایران کے جوہری پروگرام پر مرکوز ہوں گے۔
