پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان پاک فوج کے حوالے کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکا کی جانب سے امدادی سامان لے کر پہلی پرواز آج پاکستان پہنچی اور امدادی سامان پاکستان آرمی کے حوالےکیا گیا، امریکی آرمی سینٹرل کمانڈ کے ذریعے 6 پروازوں پر امدادی سامان پاکستان پہنچے گا۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق امریکی ناظم الامور اور کمانڈر یو ایس آر سینٹ نے اسلام آباد میں امدادی سامان پاکستان آرمی کے حوالے کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی حکومت اور عوام آزمائش کی گھڑی میں متاثرین سیلاب کے ساتھ کھڑے ہونے پر امریکی حکومت اور افواج کے شکر گزار ہیں، امدادی سامان پاک فوج کے فلڈ ریلیف کیمپس کے ذریعے سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا، امدادی سامان میں ٹینٹس، ڈی واٹرنگ پمپ اور جنریٹر شامل ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ دفتر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سرگرم دہشت…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جو بندوق کے زور…
پاکستان نیوز پوائنٹ متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر کا قرض ایک ماہ کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ نیب نے سال 2025 میں 6213 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری کرلی۔بریفنگ…