اردو نیوز اپڈیٹس

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سرگرم دہشت گرد عناصر دراصل افغانستان اور بھارت کے ایجنٹ ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سرگرم دہشت گرد عناصر دراصل افغانستان اور بھارت کے ایجنٹ ہیں جو ریاست کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ عناصر دشمن ممالک کی پشت پناہی سے پاکستان پر حملے کر رہے ہیں. تاہم بلوچستان میں دہشت گردی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دہائیوں کے دوران بلوچستان میں نمایاں ترقی ہوئی ہے. سڑکوں اور تعلیمی اداروں کی تعمیر عمل میں لائی گئی ہے جبکہ جمہوری کلچر بلوچ قوم کا بنیادی حق ہے.بلوچستان کے وسائل پر مکمل حق بلوچ عوام کا ہے اور اگر چند افراد ان وسائل سے فائدہ اٹھا رہے ہیں تو وفاقی حکومت عام لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بلوچ عوام کی مدد سے پاکستان بھارت اور افغانستان کی پراکسی جارحیت کو ناکام بنائے گا.پوری دنیا جانتی ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پاکستان کی تحویل میں ہے اور پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں، روایتی جنگ میں شکست کے بعد بھارت اب پراکسیز کے ذریعے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بعض بلوچ رہنما بیرون ملک، خصوصاً دہلی میں بیٹھ کر سیاست کرتے ہیں اور وہیں کے ہسپتالوں میں علاج کرواتے ہیں جبکہ اصل سیاست وہ ہے جو صوبے کے عوام کے درمیان کی جائے، جو رہنما عوامی سیاست کریں گے.وفاقی حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہو گی

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

5 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

5 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

5 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

5 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

5 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

5 hours ago