پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایران نے جارح امریکا کو ایسا تھپڑ رسید کیا ہے کہ اب اسے خطے میں شرارتوں اور فوجی اڈوں کے قیام کیلئے محفوظ پناہ گاہ حاصل نہیں ہوگی۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے حج کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ اکبرکے ہتھیار نے ایرانی قوم کو قوت اور طاقت عطا کی، مستقبل امت اسلامیہ اور نئی اسلامی تہذیب کا ہے، ترقی اورخوشحالی کےلیےاسلامی ممالک دوستی اورتعاون کومضبوط بنائیں۔ ایران کے سپریم لیڈر نے کہا کہ ایران نے جارح امریکا کو سخت تھپڑ رسید کیا اور دشمن کے اہداف کو ناکام بنا دیا، خطے کی اقوام اور ممالک اب امریکی اڈوں کے لیے ڈھال نہیں بنیں گے۔ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ امریکا کو اب خطے میں شرارتوں اور فوجی اڈوں کے قیام کے لیے محفوظ پناہ گاہ حاصل نہیں ہو گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ متزلزل صیہونی حکومت اور اسرائیل اپنی عمر کے آخری مراحل کے قریب پہنچ چکا ہے۔
