پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا نے ایران کے جزیرہ قشم میں میزائل سائٹ کو نشانہ بنانے کی تصدیق کردی اور کہا یہ کارروائی امریکی اہلکاروں اور تنصیبات کے خلاف مبینہ خطرات کے جواب میں کی گئی۔تفصیلات کے مطابق امریکا نے آبنائے ہرمز میں واقع ایران کے اسٹریٹجک جزیرے قشم میں پاسدارانِ انقلاب کی ایک میزائل سائٹ کو فضائی حملے میں نشانہ بنانے کی تصدیق کر دی۔امریکی اہلکار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی (AFP) کو بتایا کہ امریکی جنگی طیاروں نے آبنائے ہرمز میں واقع ایرانی جزیرے قشم پر پاسدارانِ انقلاب کی ایک میزائل لانچنگ سائٹ کو نشانہ بنایا۔اہلکار کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی خطے میں موجود امریکی اہلکاروں اور تنصیبات کو لاحق مبینہ خطرات کے جواب میں کی گئی۔

