امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ مشکل دکھائی دیتا ہے اماراتی عہدیدار

پاکستان نیوز پوائنٹ
متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ خطے کو ’’ایک طویل مدت تک عدم استحکام، غیر یقینی کی صورتحال اور غیر واضح سیاسی و سیکیورٹی ماحول‘‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے ابتدا ءہی سے ایران پر امریکی حملے کی مخالفت کی تھی۔قرقاش نے پیش گوئی کی کہ8 ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ اور ایران کے درمیان کسی سیاسی معاہدے تک پہنچنا ’مشکل دکھائی دیتا ہے۔‘خبر رساں ادارے’’ اے ایف پی‘‘ کے مطابق پیر کے روز ابوظہبی میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قرقاش نے کہا کہ ’’ہمیں ایک طویل غیر یقینی کے دور کے لیے خود کو تیار کرنا ہوگا، ایک ایسا دور جس میں نہ کسی حتمی حل کی ضمانت دی جا سکتی ہے اور نہ ہی ہم ایک مستحکم علاقائی نظام کے قیام کے بارے میں یقین سے کچھ کہا جا سکتا ہے۔ ایران کے ساتھ امریکی جنگ کے نتائج ’’طویل عرصے تک برقرار رہ سکتے ہیں‘‘، جس کے باعث متحدہ عرب امارات کو ’’اپنی دفاعی صلاحیتوں میں سرمایہ کاری، قابلِ اعتماد بازدار قوت برقرار رکھنے اور اپنے بین الاقوامی سکیورٹی شراکت داروں کو مضبوط بنانے‘‘ کی ضرورت ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *