امریکہ کی روس پر نئی اقتصادی پابندیوں سے وقتی رعایت دینے کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکہ نے روس پر نئی پابندیوں کے نفاذ سے عارضی چھوٹ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےروس اورایران سےمتعلق گراہم ایکٹ کی متعدددفعات پراستثنیٰ دےدیا۔ ایگزیکٹو آرڈر کے تحت روسی مصنوعات پر اضافی محصولات میں چھوٹ ہو گی۔ اسکے علاوہ روسی تیل و گیس کے خریداروں سے متعلق بعض پابندیوں کےنفاذ سے بھی چھوٹ دیدی گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ فیصلہ امریکہ کے قومی مفاد میں کیا۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے لاکھوں ٹن ڈیزل خریدنےکا اعلان کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے اس فیصلے پر یوکرین اور امریکہ کے تعلقات میں کشیدگی بڑھی ہے۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے اسے ’’کمزور فیصلہ‘‘ قرار دیا، جبکہ یوکرینی افواج نے روسی آئل ریفائنریوں پر حملے دوبارہ شروع کر دیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *