اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی اپنی زندگیاں اور ٹیکس پرائی جنگ کیلئے استعمال نہ ہونے دیں اسماعیل بقائی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خود کو ایسی جنگ کا ایندھن نہ بننے دیں جس کا فیصلہ ان کے مفادات کے بجائے کوئی اور کر رہا ہو۔اپنے بیان میں اسماعیل بقائی نے امریکی شہریوں سے ایران جنگ کے دوران قرض معافی کی تجویز سے متعلق سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ میں جنگ کیلئے امریکی شہریوں کو مالی مراعات دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ترجمان کے مطابق امریکی شہریوں کے طلبہ قرضے اور کریڈٹ کارڈ کے قرضے معاف کرنے کی تجویز دی گئی ہے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا امریکی شہری اپنی زندگیوں اور مستقبل کو کسی اور کی جنگ کیلئے استعمال ہونے دیں گے؟اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ امریکی شہری خود کو ایسی جنگ کا ایندھن نہ بننے دیں اور اپنی زندگیاں اور ٹیکس کسی اور کی جنگ کیلئے استعمال نہ ہونے دیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

کوئی فرد واحد یا سیاسی جماعت نئے انتظامی یونٹس روک نہیں سکتی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انتظامی یونٹس کے…

21 hours ago

پاور سیکٹر اصلاحات کے ثمرات بجلی صارفین تک پہنچنے چاہئیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت شعبہ توانائی…

21 hours ago

اویس لغاری کی ہدایت پر 11 ہزار 695 زیرِ التواء نیٹ میٹرنگ درخواستیں حل

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری کی ہدایت پر 11 ہزار 695 زیرِ…

21 hours ago

ملک میں سونے کی قیمتیں گراوٹ کا شکار ہیں آج سونے کے بھاؤ میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 3600 روپے…

21 hours ago

حوثیوں اور یمنی فوج میں گھمسان کی جنگ 120 سے زائد افراد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ یمن میں حوثی اکثریتی جماعت انصار اللہ اوریمنی فوج کے درمیان مغربی…

21 hours ago