اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی بحری ناکہ بندی ایرانی معیشت کو تباہ کردے گی امریکی وزیرِ خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری امریکی بحری ناکہ بندی ایرانی معیشت کو مزید کمزور کردے گی،انہوں نے مزید کہا امریکا نے گزشتہ 14 روز کے دوران خلیج سے 13 کروڑ بیرل تیل کی ترسیل میں مدد فراہم کی ہے۔اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی سے ملک کی بحری تجارت براہِ راست متاثر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی تیل برآمدات کے اہم مرکز خارک جزیرے میں تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش جلد مکمل ہوجائے گی، جس کے نتیجے میں ایران کے تیل کے کنویں بھی بند کرنے پڑسکتے ہیں۔امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ بحری ناکہ بندی کے نتیجے میں ایران کی اپنی تیل برآمدات میں نمایاں کمی آئے گی، تاہم امریکی بحری نگرانی اور حفاظتی اقدامات کے تحت عالمی تیل کی ترسیل جاری رکھی گئی ہے۔ان کے مطابق امریکی بحری دستوں نے آبنائے ہرمز کے ذریعے عالمی منڈی کے لیے 13 کروڑ بیرل تیل کی محفوظ ترسیل میں مدد فراہم کی، تاکہ عالمی توانائی کی منڈیوں کو مستحکم رکھا جاسکے۔امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر اقتصادی دباؤ مزید بڑھاتے ہوئے ثانوی پابندیوں کا دائرہ بھی وسیع کردیا ہے۔ نئی پابندیوں کے تحت ان غیر ملکی کمپنیوں اور ممالک کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی ہے جو تہران کے ساتھ کاروباری روابط برقرار رکھیں گے۔امریکی اقدامات میں ڈیجیٹل اثاثوں، سونے، ہوا بازی اور شپنگ سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ ادارے بھی شامل ہیں.جس کا مقصد ایران کے لیے آمدنی کے اہم ذرائع کو محدود کرنا اور اس کی معیشت پر مزید دباؤ ڈالنا ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیز کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی…

2 hours ago

سعودی وزیر ماحولیات کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی…

2 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے اثرات سے بچ کر بامعنی کردار ادا کریں

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور…

2 hours ago

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…

2 hours ago

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گراوٹ کا شکار

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…

2 hours ago

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سے پنجاب بھر…

2 hours ago