پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران نے امریکی معاشی اقدامات کو ریاستی دہشتگردی، غیرقانونی اور قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اپنی اقتصادی مہم کو ایرانی عوام کے خلاف بے رحم ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی پابندیاں لاکھوں ایرانی شہریوں کی صحت اور روزگار کو سنگین خطرے میں ڈال رہی ہیں۔وزارت خارجہ کے مطابق امریکی پابندیوں میں شمولیت کسی ریاست کی غیرقانونی مرضی دوسروں پر مسلط کرنے کے جرم میں شرکت کے مترادف ہوگی۔ایرانی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ امریکی پالیسیوں کے خلاف قانون کی عملداری برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔بیان میں کہا گیا کہ امریکا کے اقتصادی اقدامات بین الاقوامی قانون اور انسانیت کے خلاف جرم کے مترادف ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے فوجی و اقتصادی حملوں کے خلاف ملکی دفاع کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی۔ایران نے عالمی برادری سے امریکی پابندیوں پر عمل درآمد سے گریز کرنے پر بھی زور دیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سے پنجاب بھر…