اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی سینیٹ نے حکومتی فنڈنگ کے متعلق ایک معاہدہ منظور کر لیا ہے شٹ ڈاؤن ختم ہونے کی امید

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی سینیٹ نے حکومتی فنڈنگ کے متعلق ایک معاہدہ منظور کر لیا ہے جس کے بعد امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم ہونے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ڈیموکریٹ سینیٹرز کے ایک گروپ کی جانب سے سینیٹ میں اس معاہدے کے حق میں ووٹ دیے جانے کے بعد یہ ممکن ہوا ہے اور 40 دن سے جاری تعطل کے بعد یہ کسی پیش رفت کی پہلی علامت ہے، اس معاہدے کی ابھی بھی ایوان سے منظوری باقی ہے اور سینیٹ میں اس کی مخالفت کرنے والے ڈیموکریٹ ارکان اس عمل میں رخنہ ڈال سکتے ہیں۔شٹ ڈاؤن کی وجہ سے حالیہ ہفتوں میں لاکھوں سرکاری ملازمین بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں جبکہ حکومتی امور میں بھی خلل پڑ رہا ہے، سینیٹ میں کچھ ڈیموکریٹس کے اس مسئلے سے پیچھے ہٹنے کی دیر تھی اور 40 دن کے شٹ ڈاؤن کے خاتمے کا راستہ کھل گیا۔پارٹی کے رہنماؤں نے کہا تھا کہ وہ حکومتی امور کے لیے نئی فنڈنگ کی اس وقت تک حمایت نہیں کریں گے جب تک کہ کانگریس اس سبسڈی پر بات نہیں کرتی جس سے کروڑوں امریکیوں کو ہیلتھ انشورنس کی ادائیگیوں میں مدد ملتی ہے۔آخر میں ڈیموکریٹ اراکین کو اس ساری جدوجہد سے ملا تو صرف ایک وعدہ کہ اس معاملے پر توسیع کے لیے سینیٹ میں ووٹنگ کروائی جائے گی لیکن اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ ریپبلکن کے زیر کنٹرول ایوان، جس کی حمایت بھی اس توسیع کے لیے ضروری ہے، بھی ایسا ہی کرے گا۔سینیٹ میں ہونے والی اس ڈیل کے نتیجے میں اگلے سال اگست تک امریکی فوج کے ساتھ ساتھ محکمہ زراعت اور قانون سازی کے امور کے لیے مکمل طور پر فنڈز دستیاب ہوں گے، یہ معاہدہ جنوری تک تمام دیگر سرکاری پروگراموں کو بھی عارضی طور پر فنڈ فراہم کرے گا۔یہ اگلے سال کے اوائل میں ایک اور حکومتی شٹ ڈاؤن کا باعث بن سکتا ہے۔ تاہم، یہ اگلے سال کی جنگ ہے۔ ابھی کے لیے، سرکاری ملازمین کو ایک بار پھر تنخواہ کے چیک موصول ہونا شروع ہو جائیں گے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت تمام ریپبلکن آج کے نتائج سے خوش ہوں گے جس کے نتیجے میں وہ ایک بار پھر طویل مدتی قانون سازی کے منصوبوں پر دوبارہ کام کرنا شروع کر سکیں گے، ڈیموکریٹس میں مزید تقسیم پیدا ہو سکتی ہے، انشورنس سبسڈی کے مسئلے کو حل کیے بغیر آگے بڑھنے کے عمل کو بہت سے لوگ ایک غیر ضروری پسپائی کے طور پر دیکھیں گے

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدرِ مملکت نے سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) ترمیمی…

5 hours ago

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی کرنے کی منظوری دیدی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں شیڈول بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی کرنے…

5 hours ago

حکومت نے عوامی معاہدے کے 38 نکات پر 98 فیصد عملدرآمد کرلیا وزیراعظم آزادکشمیر

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ…

5 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا آبی حیات کے فروغ کے لئے بڑا قدم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے میں آبی حیات…

5 hours ago

یوکرینی ڈرونز کا ہدف پیوٹن تھا روسی حکام نے شواہد اکٹھے کر لئے

پاکستان نیوز پوائنٹ روسی حکام نے کہا ہے کہ یوکرینی ڈرونز کا ہدف صدر ولادیمیر…

5 hours ago

ایران کی جانب بڑھنے والا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا ایرانی قیادت کا ٹرمپ کے بیان پرسخت ردعمل

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران میں مظاہرین پر تشدد…

5 hours ago