پاکستان نیوز پوائنٹ
روسی حکام نے کہا ہے کہ یوکرینی ڈرونز کا ہدف صدر ولادیمیر پیوٹن کی صدارتی رہائش گاہ تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق روسی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرینی ڈرونز سے حاصل ہونے والا ڈیٹا ڈی کوڈ کر لیا گیا ہے، یہ حملہ شمالی نووگوروڈ ریجن میں واقع صدارتی رہائش گاہ پر کیا جانا تھا، حملے کے شواہد امریکا کے ساتھ بھی شیئر کیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف بھی یہ کہہ چکے ہیں یوکرین نے نووگوروڈ کے علاقے میں پیوٹن کی رہائش گاہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی جس سے ماسکو کی مذاکراتی پوزیشن تبدیل ہو جائے گی۔ لاوروف کا کہنا تھا کہ یوکرین نے نووگوروڈ میں روسی صدر کی سرکاری رہائش گاہ پر 91 طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز سے حملہ کیا، اس طرح کی لاپرواہی کی کارروائیاں بغیر جواب کے نہیں رہیں گی۔ دوسری جانب یوکرینی صدر زیلنسکی نے ان الزامات کو روس کی جانب سے گھڑا گیا پروپیگنڈا قرار دیا اور کہا کہ روس ان الزامات کے ذریعے کیف پر حملوں کیلئے جواز پیدا کرنا چاہتا ہے اور امریکا کے ساتھ جاری امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…