پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے سال کے موقع پر اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دنیا میں امن دیکھنا چاہتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جب صدر ٹرمپ سے نئے سال کی خواہش کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے مختصر مگر بامعنی جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ’’زمین پر امن‘‘ ہے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب دنیا کے مختلف خطوں میں جنگوں اور تنازعات کی صورتحال برقرار ہے۔ صدر ٹرمپ کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر بھی بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے جہاں صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ سیاسی مبصرین کے مطابق نئے سال کے آغاز پر امریکی صدر کا امن سے متعلق بیان عالمی حالات کے تناظر میں خاص اہمیت رکھتا ہے، تاہم اس خواہش کو عملی شکل دینے کے لیے آئندہ اقدامات پر بھی سب کی نظریں مرکوز ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان چیلنجزسے محفوظ نہیں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف نے 2026ء نوجوانوں کا سال قرار دینے کا…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے نئے سال پر پیغام جاری کردیا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں اسٹیٹ آف دی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور بھارت کے درمیان نئے سال کے آغاز پر قیدیوں، جوہری…
پاکستان نیوز پوائنٹ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔پیٹرولیم…