پاکستان نیوز پوائنٹ
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران طویل عرصے تک ایٹمی مواد نہیں بنا سکے گا، فردو جوہری سائٹ پر اب تباہی کے سوا کچھ نہیں، ایران کے لیے اب جوہری ہتھیار بنانا بہت مشکل ہے، جنگ کا خاتمہ فردو جوہری سائٹ کی تباہی کے ساتھ ہی ہو گیا۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی شاندار لوگ ہیں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے، غزہ کے معاملے پر بھی بڑی پیش رفت ہو رہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران سیز فائر پر اچھے سے عمل ہو رہا ہے، جنگ بندی سب کی کامیابی ہے۔ دی ہیگ میں جاری نیٹو سمٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں نے جنگ بندی کروائی، میرے کہنے پر اسرائیلی طیارے واپس آگئے، جنگ بندی کی تھوڑی بہت خلاف ورزی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں رکھ پائے گا، ایران کو کسی صورت یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہونے کا اعلان کیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اسرائیل اور ایران میں جنگ بندی کا آغاز ہوگیا ہے، اسرائیل کی فضائی حدود کھول دی گئی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جنگ بندی کا آغاز ہوگیا ہے برائے مہربانی جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کریں
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات آئے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میںانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ برطانوی عدالت نے یوٹیوبر عادل راجا کے بریگیڈر ریٹائرڈ راشدنصیرکےخلاف الزامات بےبنیاد…
پاکستان نیوز پوائنٹ فلسطینی صدر محمود عباس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے…
پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ جنگ بندی معاہدے…