اردو نیوز اپڈیٹس

بھارتی خفیہ ایجنسی را کو بڑا جھٹکا پنجاب اور کراچی سے 10 ایجنٹس گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ
انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ پنجاب، سندھ پولیس اور حساس اداروں کی پنجاب اور کراچی میں مشترکہ کارروائیوں کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے 10 ایجنٹس کو گرفتار کر لیا گیا ہے. ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی کو حساس مقامات کی معلومات، فنڈنگ، سہولت کاری اور تخریب کاری میں معاونت فراہم کرتے تھے۔ انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبے کے مختلف اضلاع میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے 6 سہولت کار کو گرفتار کرلیا ہے۔ سی ٹی ڈی نے صوبے میں موجود بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے دبئی سے فنڈنگ کرنے والا ’را‘ کا سہولت کار رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) سے بم حاصل کرنے والے دہشت گرد بھی ان کامیاب کارروائیوں کے دوران پکڑا گیا جب کہ بہاولپور میں مسجد اور ریلوے اسٹیشن پر حملے کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے منصوبہ ساز قانون کے شنکجے میں آگئے۔ادھر کراچی میں بھی سندھ پولیس کے خصوصی تحقیقاتی یونٹ اور حساس ادارے نے ملیر کے علاقے قائدآباد میں مشترکہ کارروائی کر کے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کو حساس معلومات فراہم کرنے والے 4 ایجنٹس کو گرفتار کر لیا ہے۔ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گرفتار ملزمان بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) کے کرنل رنجیت سے مسلسل رابطے میں تھے، گرفتار ملزمان سے ایس ایم جی رائفل، ایک ایم پی فائیو، 2 پستول اور چھینی گئی گاڑی برآمد ہوئی ہے۔شعیب میمن کے مطابق ملزمان حساس تنصیبات اور نقل وحرکت کی اطلاع دشمن کو فراہم کر رہے تھے. گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش کئی اہداف کی نشاندہی کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان بن قاسم میں فوجی اور سی پیک تنصیبات کی جیو ٹیگ لوکیشن، سجاول میں نیوی اور پاک آرمی کے حساس مقامات کی لوکیشن، فوجی دستوں کی نقل و حرکت کے حوالے سے تمام معلومات بھارتی افسر کو فراہم کر رہے تھے۔ایک سوال کے جواب میں شعیب میمن نے بتایا کہ گرفتار مرکزی ملزم محمد خان عرف بلو سال 2009 سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے لیے جاسوسی کر رہا تھا، ملزم محمد خان حساس مقامات کی تصاویر اپنے موبائل فون سے بناتا تھا، موقع ملتے ہی ملزم بارڈر کراس کر بھارت چلا جاتا تھا جہاں بھارتی فوج کے افسران اس کے موبائل فون میں محفوظ ڈیٹا کو اپنے پاس منتقل کر لیتے تھے۔ایس ایس پی کے مطابق چاروں ملزمان کا تعلق سجاول سے ہے، وہ پیشے کے اعتبار سے مچھیرے ہیں، گرفتار ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تربیت لینے کے لیے متعدد بار بھارت بھی جا چکے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت سعودی عرب کیساتھ کھڑے ہیں وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی کوشش کی…

8 hours ago

کسی فریق پر حملے کا ردعمل کیا ہوگا مکہ معاہدے میں شامل ممالک لائحہ عمل بناکر عمل کرینگے ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا…

8 hours ago

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات دو طرفہ تعاون خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں متعین امریکی…

8 hours ago

اویس لغاری نے اربوں کے زرمبادلہ کی بچت کی نوید سنادی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے اربوں روپے کے…

8 hours ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے کی مذمت کشیدگی میں فوری کمی کا مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی جانب سے جاری بیان…

8 hours ago

آئندہ چند ماہ میں ایران جنگ بالکل مختلف مرحلے میں داخل ہو جائے گی جے ڈی وینس

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے…

9 hours ago