اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی فوج کو ایران پر ممکنہ حملوں کے لیے تیار رہنے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی فوج کو ایران پر ممکنہ حملوں کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون نے سینٹرل کمانڈ کو ممکنہ کارروائی کے لیے تیاری مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ حملوں کے وقت پر غور کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کےمطابق ممکنہ حملوں میں ایران کے توانائی کے شعبے اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، جبکہ جوہری تنصیبات بھی ممکنہ اہداف میں شامل ہوسکتی ہیں۔پینٹاگون کاکہنا ہے کہ ایران سے متعلق فوجی آپشنز تیار کرکے صدر ٹرمپ کو پیش کرنا اس کا مشن ہے، ایران سے متعلق تمام آپشنز صدر ٹرمپ کے لیے کسی بھی وقت دستیاب ہیں۔وائٹ ہاؤس نےدعویٰ کیا ہے کہ امریکا کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے باعث مضبوط پوزیشن حاصل ہے،روزانہ کروڑوں بیرل تیل آبنائے ہرمز سے باہر منتقل کیا جارہا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ کےمطابق آبنائے ہرمز کھلا ہے اور تمام بحری بارودی سرنگیں ہٹا دی گئی ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز سے 2 کروڑ بیرل تیل کی منتقلی جاری ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایرانی فوج کا آبنائے ہرمز بند ہونے کا دعویٰ بھی مسترد کردیا

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

1 hour ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

1 hour ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

2 hours ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

2 hours ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

2 hours ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

2 hours ago