پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکن جماعت کی شکست کے بعد اپنے پہلے عوامی خطاب میں انتخابی نتائج پر بات کرنے کے بجائے وائٹ ہاؤس میں زیر تعمیر نئے بال روم، سکیورٹی انتظامات اور ڈرون پورٹ منصوبے کی تفصیلات بیان کیں۔ٹرمپ نے کہا کہ وائٹ ہاؤس میں ایک جدید ڈرون پورٹ تیار کیا جارہا ہے، جہاں زیادہ سے زیادہ سائز اور وزن کے 100 سے زائد ڈرون رکھنے کی گنجائش ہوگی، اس منصوبے کا مقصد وائٹ ہاؤس اور واشنگٹن ڈی سی کی فضائی سکیورٹی کو مضبوط بنانا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نئے بال روم کی چھت اور عمارت کو جدید حفاظتی تقاضوں کے مطابق تیار کیا جارہا ہے، جہاں ڈرونز کی موجودگی اور دفاعی سرگرمیوں کے لیے خصوصی انتظامات ہوں گے۔
