اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی وزیردفاع نے کہا ہے کہ ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی وزیردفاع نے کہا ہے کہ ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا، ایران نے جواب دیا تو گذشتہ رات سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا، خطے میں امریکی مفادات کا تحفظ کریں گے۔امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین کے ہمراہ بریفنگ دیتے ہوئے کہ کہ ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا ہے، اگر ایران نے جواب دیا تو گزشتہ رات سے زیادہ سخت جواب دیاجائےگا۔انہوں نےکہا کہ ہم نے کئی بار کہا ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا. ایران نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے۔وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ کارروائی کا مقصد ایران میں رجیم چینج نہیں تھا. فردو تنصیبات بنیادی ہدف تھیں اور مطلوبہ نتائج حاصل کرلیے ہیں۔جنرل ڈین کین نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات صدر کی ہدایات پر آپریشن ’مڈانائٹ ہیمر‘لانچ کیا گیا، اس دوران 3 جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، ایرانی دفاعی نظام ہمارے طیاروں کو نہیں دیکھ پایا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن مڈنائٹ ہیمر کے دوران ایران میں 2 مقامات پر 14 میسیو آرڈیننس بم استعمال کیے گئے، اور اصفہان تنصیبات پر 2 درجن سے زائد ٹام ہاک میزائل داغے گئے۔جنرل ڈین کین نے کہا کہ آپریشن مڈنائٹ ہیمر میں 145 امریکی طیاروں کے علاوہ آبدوزوں نے بھی حصہ لیا، جبکہ ایران پرحملے میں7 بی ٹو بمبار طیارے بھی شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی وقت کےمطابق 2بج کر40 منٹ پر فردو تنصیبات پرحملہ کیا گیا، حملے میں کمیونیکیشن کا کم سے کم استعمال کیا گیا، اسٹرائیک پیکیج کو مختلف کمانڈ سینٹرز کی مدد حاصل تھی۔جنرل ڈین کین نے کہا کہ ایران کے جوہری عزائم خاک میں مل چکے ہیں. اس کا براہ راست یا پراکسی کے ذریعے حملہ برا فیصلہ ہوگا، خطے میں امریکی اہلکاروں اور مفادات کی حفاظت کریں گے، اس وقت بھی متعدد امریکی طیارے فضا میں موجود ہیں۔امریکی حکام نے کہا کہ ایران پر حملہ انتہائی خفیہ مشن تھا اور صرف چند لوگ اس بارے میں جانتے تھے. انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ امن چاہتے ہیں اور ایران کو اس راستے پر چلنا ہوگا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ملک کی معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ…

15 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران…

15 hours ago

پاکستان کی معاشی پوزیشن بہتر موڈیز نے کریڈٹ ریٹنگ بڑھا دی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی خود مختار کریڈٹ ریٹنگ سی…

15 hours ago

پشاور ہائیکورٹ نے بجلی کے بل میں ٹیکسز کی وصولی کو معطل کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عدالت نے بجلی کے بل میں بغیر تفصیل کے ٹیکسز کی وصولی…

15 hours ago

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ…

15 hours ago

برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ برطانیہ کے وزیر اعظم اینڈی برنہم عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے…

15 hours ago