پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں جرمن وزارت دفاع میں والہانہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، صدر مملکت کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔صدر آصف علی زرداری کی جرمن وزارت دفاع آمد پر جرمنی کے صدر فرینک والٹر شٹائن مائر نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔صدر مملکت جرمنی کے صدر فرینک والٹر شٹائن مائر کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، صدر آصف علی زرداری کا دورہ جرمنی انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ گزشتہ 23 سال بعد کسی بھی پاکستانی سربراہ مملکت کا یہ پہلا دورہ جرمنی ہے۔واضح رہے کہ رواں برس پاکستان اور جرمنی اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ بھی منا رہے ہیں۔صدر مملکت دورہ جرمنی کے دوران ایک اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ جرمنی کے صدر اور اعلیٰ جرمن حکومتی عہدیداران سے ملاقاتیں کریں گے.ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی صورتحال اور معاشی و تجارتی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔صدر آصف علی زرداری کا دورہ جرمنی دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں باہمی اشتراک کے فروغ کو نئی جہت دینے میں معاون ثابت ہوگا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سال 2027 کے لیے گندم کی مجوزہ قیمت…
پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آن لائن فراڈ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی بڑی کمی…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیل کی سیاست میں بنجمن نیتن یاہو ایک طویل عرصے سے نمایاں…