اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی ٹیرف سے ترقی پذیر ممالک متاثر ہورہے ہیں معاملہ حل ہونا چاہیے پاکستان

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان نے امریکی ٹیرف پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ ٹیرف سے ترقی پذیر ممالک متاثر ہو رہے ہیں، معاملہ حل ہونا چاہیے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ ہم نے ٹیرف کے نفاذ کو نوٹ کیا ہے، اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں، وزیر اعظم نے اس بابت ایک کمیٹی بنائی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ٹیرف کا ترقی پذیر ممالک پر اثر ہو رہا ہے، ٹیرف والے معاملے کو حل کرنا چاہیے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مشکل وقت میں اپنے افغان بہنوں بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہوا ہے تاہم اپنی سرحدوں کو آزاد اور محفوظ بنانا ہماری پالیسی ہے۔ یو اے ای میں پاکستانی ویزوں پر مکمل پابندی نہیں شفقت علی خان نے کہا کہ حکومت آئی ایف آر پی کا مرحلہ وار نفاذ کر رہی ہے، اس حوالے سے ہم تمام متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہیں، ہم یہاں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی پر عملدرآمد کر رہے ہیں، یہ پاکستان کا حق ہے کہ وہ اپنی سرحد سے قانونی طور پر آمد کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ ریگولیشن آف سرحد کا ہے، خارجہ پالیسی وفاق کا معاملہ ہے، صوبائی حکومت کے افغانستان سے مذاکرات کے ٹی او آرز کا معاملہ افغان ڈیسک سے چیک کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں بہت بڑا پاکستانی ڈائسپورا رہتا ہے، پاکستانی ویزوں پر مکمل پابندی نہیں ہے، برطانیہ سے پاکستان لائے جانے والے قیدی کی سماجی تقریبات میں شرکت کی اطلاعات کو دیکھیں گے.ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے بگرام میں ایئر بیس قائم کرنے کا معاملہ سوشل میڈیا افواہیں ہیں، تاہم یہ افغانستان اور امریکا کی حکومتوں کا آپسی معاملہ ہے۔ترجمان نے کہا کہ ایران ہمارا ایک اہم ہمسایہ اور قریبی دوست ہے، ہمارے تعلقات انتہائی اہم ہیں، جے سی پی او ایک پیچیدہ مسئلے کے حل کی عمدہ مثال ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم تمام مسائل کے بات چیت کے ذریعہ حل کے خواہشمند ہیں، امریکا ہماری ایک بڑی برآمدی منزل ہے، چین پاکستان کا تزویراتی اور قریبی شراکت دار ہے، چینی شہریوں کا تحفظ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

جنگ کے خاتمے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی پاکستان آمد

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔…

14 hours ago

وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل اور وزیرِاعظم کی قیادت میں پاکستان کا عالمی وقار بلند ہوا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل اور…

14 hours ago

اسلاموفوبیا کے انسداد کیلئے یو این مجوزہ لائحہ عمل کو جلد حتمی شکل دی جائے عاصم افتخار

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے عالمی برادری کے ساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے…

14 hours ago

قومی اسمبلی نے مالی سال 27-2026 کا بجٹ منظور کر لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ قومی اسمبلی نے مالی سال 27-2026 کے وفاقی بجٹ اور فنانس بل…

15 hours ago

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی…

15 hours ago

ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی موبائل فونز کتنے سستے ہونے والے ہیں؟

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں درآمدی موبائل فونز…

15 hours ago