اردو نیوز اپڈیٹس

امید ہے امریکا ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جامع اور تعمیری مذاکرات ہوئے، امید ہے دونوں فریق بات چیت کا عمل اور جنگ بندی جاری رکھیں گے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ امید کرتے ہیں دونوں ملک خطے اور دنیا میں پائیدار امن اور خوشحالی کےلیے مثبت سوچ سے آگے بڑھیں گے، دونوں ملکوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی درخواست پر مثبت ردعمل دیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ ضروری ہے دونوں ملک جنگ بندی جاری رکھنے کے عزم پر قائم رہیں، مذاکراتی عمل میں شریک ایران اور امریکا کے وفود کا شکر گزار ہوں، پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان مذاکراتی عمل میں سہولت کاری کا کردار جاری رکھے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ امریکی وفد نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں پاکستان آیا، سپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد نے مذاکرات میں شرکت کی، دونوں فریقوں کے درمیان جامع اور تعمیری مذاکرات کے متعدد دور ہوئے، میں نے بطور نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے مذاکراتی عمل میں معاونت کی۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی جانب سے پاکستان کے مثبت کردار کو تسلیم کیے جانے پر ان کے مشکور ہیں، امید ہے کہ امریکہ اور ایران امن کے لیے بات چیت کا عمل جاری رکھیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کا بہترین سفارتی کردار

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں فعال اور پیشہ…

3 hours ago

ایرانی وفد اسلام آباد مذاکرات کے بعد تہران روانہ اسحاق ڈار فیلڈ مارشل نے الوداع کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کا وفد اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کے بعد تہران واپس…

3 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر 24 گھنٹوں میں سرچ کی جانیوالی شخصیات میں سرفہرست

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آن لائن مقبولیت میں تیزی سے…

3 hours ago

کسی ڈیل کے بغیر واپس جا رہے ہیں نائب امریکی صدر پریس بریفنگ کے بعد امریکا روانہ ہوگئے

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے…

3 hours ago

مخالف فریق پر اعتماد نہیں امریکا ہماری منطق اور اصولوں کو سمجھ چکا ایرانی اسپیکر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران نے…

3 hours ago

ہم اسرائیل میں ایسے ہی گھُس سکتے ہیں جیسے لیبیا اور کاراباخ میں داخل ہوئے تھے ترک صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کو…

3 hours ago