اردو نیوز اپڈیٹس

انسانی اسمگلنگ میں ملوث 35 افسران اور اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
یونان میں غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں پاکستانی شہریوں کی اموات کے بعد انسانی اسمگلنگ میں ملوث 35 افسران اور اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کشتی حادثے میں ملوث اہلکاروں کےخلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے احمد اسحٰق جہانگیر نے لاہور میں اردلی روم کا انعقاد کرتے ہوئے کشتی حادثات میں ملوث 49 اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائیوں پرسماعت کی۔ڈی جی ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4انسپکٹرز،10 سب انسپکٹرز،2 اے ایس آئی,5 ہیڈ کانسٹیبل اور14 کانسٹیبلزکو نوکری سے برطرف کردیا جبکہ انسانی سمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے 13 اہلکاروں کےخلاف مقدمات بھی درج کیےگئے ہیں۔ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ لاپروائی برتنےمیں ملوث اہلکاروں کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ کشتی حادثات میں ملوث اہلکاروں کے خلاف انضباطی کاروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ محکمانہ احتساب کا مقصد ادارے کو کرپشن اوربے ضابطگیوں میں ملوث کالی بھیڑوں سےپاک کرنا ہے. معصوم شہریوں کے استحصال میں ملوث اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ ادارے میں احتساب کے عمل سے ہی انسانی سمگلنگ کا خاتمہ ممکن ہوگا، غفلت برتنے والے افسران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

انسانی اسمگلرز کے خلاف سخت تعزیری کارروائی بھی کی جائے وزیر اعظم شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ کے سہولت کار سرکاری افسران…

4 hours ago

وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹرز میں 24گھنٹے پاسپورٹس پراسیسنگ کاؤنٹرز قائم کرنے کا اعلان کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹرز میں 24گھنٹے پاسپورٹس پراسیسنگ کاؤنٹرز…

4 hours ago

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں چائلڈ کورٹس کے قیام کا بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا

پاکستان نیوز پوائنٹ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین خرم نواز…

5 hours ago

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہونہار سکالر شپ 100 ارب تک بڑھانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انتشار اور فساد…

5 hours ago

شہریوں کا ملٹری ٹرائل جواد ایس خواجہ نے نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ ملٹری کورٹ میں شہریوں کے ٹرائل روکنے کی درخواست خارج کرنے کے…

5 hours ago