اردو نیوز اپڈیٹس

انسانی اسمگلنگ کا کالادھندہ مکمل طورپر بند کرانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے وزیراعظم شہبازشریف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہبازشریف نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ججا گینگ کے سرغنہ عثمان ججاکی گرفتاری پر ایف آئی اے اور آئی بی کو سراہاتے ہوئے کہا ہے کہ ججا گینگ کو گرفتار کرنا لائق تحسین ہے. انسانی اسمگلنگ کا کالادھندہ مکمل طورپر بند کرانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ججا گینگ کے سرغنہ عثمان ججا کی گرفتاری پر ایف آئی اے اور آئی بی اے کے افسران کو وزیراعظم ہاؤس مدعو کرکے سراہا. اعزازی شیلڈز اور 10،10 لاکھ روپے کے انعامات سے نوازا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کےگھناؤنےجرم کےمرتکب عناصرکی سرکوبی اولین ترجیح ہے، کالے دھندے میں ملوث افراد نے پاکستان کے تشخص کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی۔انہوں نے کہاکہ ججا گینگ کو گرفتار کرنا لائق تحسین ہے.انسانی اسمگلنگ کےگھناؤنےجرم کےمرتکب عناصرکی سرکوبی اولین ترجیح ہے. کالے دھندے میں ملوث افراد نے پاکستان کے تشخص کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی۔انسانی اسمگلنگ میں ملوث افرادکئی بےگناہ لوگوں کی جانیں ضائع ہونےکےذمہ دار ہیں. مکروہ عمل کے باعث کئی لوگ ڈوبے اور اپنی زندگیاں گنوا بیٹھے. انسانی جانوں پر اس سے بڑا کوئی ظلم نہیں ہوسکتا. انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصرکی وجہ سےپاکستان کی دنیامیں بدنامی ہوئی۔وزیراعظم نے کہاکہ انسانی اسمگلنگ کا کالادھندہ مکمل طورپر بند کرانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے، گھناؤنےدھندےمیں ملوث عناصرکےخلاف کارروائی پرافسران کوقوم کی طرف سے شاباش، متعلقہ ادارےانسانی اسمگلنگ کےگھناؤنےجرم کی بیخ کنی کےلیے دن رات محنت کریں۔پاکستان کا نام عالمی سطح پر بلند کرنے میں ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا.انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرنےوالے افسران نے ملک کو عزت بخشی. متعلقہ ادارے ایسے ہی اپنی اعلیٰ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں.پوری قوم انسانی اسمگلنگ کےخلاف کارروائی میں اداروں کےساتھ کھڑی ہے۔

AddThis Website Tools
Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی اہم ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت برادر ممالک…

2 hours ago

ہم تیار ہیں لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف کی للکار پر بھارتی میڈیا تلملا اٹھا

پاکستان نیوز پوائنٹ ہم تیارہیں ! ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد…

2 hours ago

بھارت اوچھے ہتھکنڈے پاکستانیوں کے ویزے منسوخی شروع دفتر خارجہ کا سخت ردعمل

پاکستان نیوز پوائنٹ پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترا ہوا…

2 hours ago

بھارت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو دیے گئے قرضوں کا ازسرِ نو جائزہ لے

پاکستان نیوز پوائنٹ بھارت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے مطالبہ کیا ہے…

2 hours ago

ملک میں گذشتہ روز تعطیل کے بعد آج سونے کی قیمت میں کمی سامنے آئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے…

2 hours ago