اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی اہم ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت برادر ممالک خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی جس دوران وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ اظہاریکجہتی پر سعودی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پہلگام واقعے سے پاکستان کو جوڑنے کے بےبنیاد بھارتی الزامات یکسر مسترد کرتے ہوئے واقعے کی شفاف اور غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کے مطالبے کا اعادہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سمیت برادر ممالک خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالیں، پاکستان کی کامیابیاں خطرے میں ڈالنے اور اقتصادی ترقی کی راہ سےہٹانے کی بھارتی کوششیں ناقابل فہم ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے، پاکستان نے گزشتہ برسوں میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔ اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں جرمن وزارت دفاع میں والہانہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں جرمن وزارت دفاع میں…

15 hours ago

وزیراعظم نے2027 کے لیے گندم کی مجوزہ قیمت 4500 روپے فی من مقرر کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سال 2027 کے لیے گندم کی مجوزہ قیمت…

15 hours ago

دہشت گرد جہاں بھی موجود ہوں گے انہیں سخت جواب دیا جائے گا فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

15 hours ago

آن لائن فراڈ کے زیادہ تر کیسز میں خواتین نشانہ بن رہی ہیں محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آن لائن فراڈ…

15 hours ago

وفاق خیبرپختونخوا کو مزید فنڈز دینے کو تیار ہے طلال چوہدری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے…

15 hours ago

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی بڑی کمی…

16 hours ago