اردو نیوز اپڈیٹس

انڈیا پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان کی فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ ’انڈیا پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے منگل کو راولپنڈی میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ’سات دن قبل ہونے والے واقعے پر پاکستان پر انڈیا کی جانب سے بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ ہم آج ثبوت پیش کریں گے کہ کس طرح پاکستان میں انڈین سپانسرڈ دہشت گردی ہو رہی ہے۔انہوں نے واٹس ایپ چیٹ کے کچھ سکرین شاٹس بتاتے ہوئے کہا کہ ’انڈین آرمی کے حاضر سروس آفیسرز پاکستان میں دہشت گردی کروا رہے ہیں۔پریس بریفنگ کے دوران کچھ آڈیو ٹیپس اور ویڈیوز بھی نشر کی گئیں جن سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا کہ ’انڈین فوج کے افسر اور اہلکار یہاں موجود دہشت گردوں کی آن لائن ٹریننگ کر رہے ہیں اور انہیں دھماکہ خیر مواد فراہم کر رہے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت پاکستان سمیت پورے خطے میں دہشت گردی کر رہا ہے ۔ بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے۔ پہلگام واقعے کو 7 دن گزر گئے، ابھی تک ثبوت نہیں دیئے گئے۔ بھارت دہشت گردوں کو اسلحہ اور سہولت کاری فراہم کرتا ہے۔ گرفتار عبدالمجید کے گھر سے بھارتی ڈرون برآمد ہوا۔ گرفتار شخص کے موبائل سے بھارت میں ہوئی بات چیت کے شواہد ملے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کی کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع کیچ، بلوچستان میں دھشتگردوں کے خلاف…

9 hours ago

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تربت میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشن کے نتیجے میں 3 دہشت گردوں کی…

9 hours ago

پہلگام واقعے کے بعد بھارت سائبر دہشتگردی پر اتر آیا. مختلف پاکستانی وزارتوں پر سائبر حملے کر ڈالے

پاکستان نیوز پوائنٹ پہلگام واقعے کے بعد بھارت سائبر دہشتگردی پر اتر آیا. مختلف پاکستانی…

9 hours ago

عالمی بینک نے سستے قرض کے تحت پاکستان کو 10 کروڑ 80لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی بینک نے سستے قرض کے تحت پاکستان کو 10 کروڑ 80لاکھ…

9 hours ago

موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے رقم کی منظوری پاکستان کے لئے آئی ایم ایف کا اجلاس 9 مئی کو ہوگا

پاکستان نیوز پوائنٹ بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس…

9 hours ago

سیکیورٹی فورسز نے تربت کیچ میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا شدید فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز نے تربت، کیچ میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا…

9 hours ago