اردو نیوز اپڈیٹس

پہلگام واقعے کے بعد بھارت سائبر دہشتگردی پر اتر آیا. مختلف پاکستانی وزارتوں پر سائبر حملے کر ڈالے

پاکستان نیوز پوائنٹ
پہلگام واقعے کے بعد بھارت سائبر دہشتگردی پر اتر آیا. مختلف پاکستانی وزارتوں پر سائبر حملے کر ڈالے۔ وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کی مختلف وفاقی وزارتوں پر سائبر حملے کیے گئے. جنہیں کامیابی سے ناکام بیا دیا گیا۔شزہ فاطمہ کے مطابق بھارت کے سائبر حملوں سے نہ تو کوئی بہت بڑا مسئلہ آیا اور نہ ہی سائبر حملوں کا کوئی اثر ٹیلی کام پر آیا. وفاقی وزارتوں کی ویب سائٹس کی ہوسٹنگ این ٹی سی پر ہے. این ٹی سی کے پاس سائبر سیکورٹی کا بہترین سسٹم ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی اور صوبائی سطح پر کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمز تشکیل دی جاچکی ہیں، جو وفاقی اور صوبائی سائبر سیکورٹی کے حوالے سے شہریوں کو آگاہی دے رہی ہیں. اس کے علاوہ کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمز کی جانب سے ایڈوائزریاں جاری کی جارہی ہیں. سائبر حملوں سے متعلق این ٹی آئی ایس بی بھی فعال ہے۔شزہ فاطمہ نے بتایا کہ پاکستان سائبر سیکورٹی کے لحاظ سے ٹاپ ممالک کی فہرست میں شامل ہے، گزشتہ دو سالوں میں پاکستان سائبر سیکورٹی کے لحاظ سے ٹاپ ٹین ممالک میں آیا ہے، جبکہ پاکستان کا نام امریکہ، یو کے اور ان جیسے ممالک کی فہرست میں آیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ سوشل میڈیا پر ہونے والی جنگ پر پاکستانی نوجوانوں کو داد دیتی ہوں. پاکستانی میمز بنا کر پاک بھارت کشیدگی کو انجوائے کر رہے ہیں. لوگ سوشل میڈیا پر اتنی کشیدہ صورتحال کو بھی اپنے انداز میں بیان کررہے ہیں۔شزہ فاطمہ نے مزید یہ بھی کہاکہ ہم پاکستانی کسی ڈرنے والے نہیں ہیں. پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے. پاکستان نے پہلگام واقعے کی مذمت کی ہے. پاکستان خود دہشتگردی سے متاثر ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت…

22 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کل ایران کا دورہ کریں گے ایرانی وزارت خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید…

22 hours ago

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 24 سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے…

22 hours ago

این آر او کی خواہش؟ طلال چوہدری کا عمران خان کی بہن کے بیان پر سخت ردعمل

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ بانی پی…

22 hours ago

مہنگائی 9.66 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے حکومت فوری اقدامات کرے سینیٹر عبدالقادر

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر کا کہنا ہے…

22 hours ago

کینیڈا امریکا کا حصہ بنے بغیر ریاست جیسے فوائد چاہتا ہے ایسا نہیں چلے گا صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے…

22 hours ago