پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات میں بجلی کے صارفین کے لیے قیمتوں میں کمی سے متعلق بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز مسترد کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے صنعتی اور زرعی شعبے کے لیے موسم سرما کے ریلیف پیکیج کو پورے مالی سال تک توسیع کی اجازت سے بھی انکار کر دیا ہے۔آئی ایم ایف کے ساتھ توانائی شعبے میں گردشی قرض میں کمی کے لیے بھی مذاکرات جاری ہیں۔آئی ایم ایف کو بریفنگ دی گئی کہ گردشی قرضے پر قابو پانے کے لیے کمرشل بینکوں سے 1250 ارب روہے قرض لیا جائے گا اور یہ قرضہ 10.8 فیصد شرح سود پر لیا جائے گا جس پر معاہدہ طے پا گیا۔ذرائع کے مطابق رئیل اسٹیٹ، پراپرٹی، مشروبات اور تمباکو سیکٹر کو ریلیف دینے کی تجویز ہے۔ آئی ایم ایف کی منظوری سے ان شعبوں پر ٹیکس بوجھ کم کیا جائے گا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت عالمی منڈی میں تیل…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں معدنی ذخائر کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 سے آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف ترک خاتون اوّل ایمنہ اردوان کی خصوصی دعوت…
پاکستان نیوز پوائنٹ پنجاب حکومت نے سانحہ 9 مئی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ سپریم کورٹ نے 9 مئی کیسز میں ٹرائل کورٹ کو 4 ماہ…