اردو نیوز اپڈیٹس

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا جس سے کراچی اور ملک کے دیگر علاقوں کے صارفین کو ریلیف ملے گا نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 3 روپے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے جبکہ ملک کے دیگر صارفین کے لیے 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے نیپرا کے مطابق کراچی میں بجلی کی قیمت میں کمی دسمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں جنوری 2025 کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت نرخ کم کیے گئے ہیں صارفین کو اس کمی کا فائدہ مارچ کے بجلی بلوں میں منتقل کیا جائے گا جس سے مہنگائی کے دباؤ میں کمی متوقع ہے نیپرا نے اس حوالے سے الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کر دیے ہیں جن میں قیمتوں میں کمی کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ برقرار رہا تو آئندہ مہینوں میں بھی بجلی کے نرخوں میں مزید کمی متوقع ہو سکتی ہے جس سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم نے شعبہ لائیو اسٹاک کو کارپوریٹ خطوط پر استوار کرنے کی منظوری دیدی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے لائیو اسٹاک کے شعبے کو کارپوریٹ خطوط پر…

12 hours ago

یمن میں سعودی افواج لڑ رہی ہیں پاکستان کی افواج سپورٹ کا کردار ادا کررہی ہیں وزیر دفاع

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس وقت یمن میں لڑائی…

12 hours ago

مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو متفقہ فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب نے مکہ دفاعی اتحاد کو عملی شکل…

12 hours ago

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اسلام آباد پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اسلام آباد پہنچ گئے۔اقوام متحدہ…

12 hours ago

ریاض ایئرپورٹ آرامکو ریفائنری پر حملے سعودی اتحاد کا جوابی وار حوثی اہداف تباہ کر دیئے

پاکستان نیوز پوائنٹ یمن میں حوثی باغیوں اور سعودی حمایت یافتہ حکومتی فورسز کے درمیان…

12 hours ago

ایران سے براہِ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں ڈونلڈٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہاہے کہ ایران سے براہِ راست مذاکرات کیلئے تیار…

12 hours ago