پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ حملوں پر کہا ہے کہ ایرانی اہداف پر حملے ہماری پیار بھری تھپکی ہے۔ایران اور امریکا کے درمیان ایک بار پھر بڑھتی کشیدگی اور دونوں ممالک کے ایک دوسرے پر حملوں کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کا نیا بیان سامنے آیا ہے۔ان حملوں کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اے بی سی نیوز کو ٹیلیفونک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر امریکی حملے صرف ایک ہلکی سی ضرب اور پیار بھری تھپکی ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ جنگ بندی اب بھی برقرار اور نافذ العمل ہے، لیکن ایرانیوں نے آج ہمیں چھیڑنے کی کوشش کی تھی جس کا ہم نے بھرپور جواب دیا اور انہیں اڑا کر پیچھے دھکیل دیا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بقول یہ ایک عارضی واقعہ تھا جس سے وسیع تر مذاکراتی عمل پر فرق نہیں پڑے گا۔
