اردو نیوز اپڈیٹس

ایرانی سپریم لیڈر کا حکومت کو نیا حکم ڈالر پر انحصار کم کرنے کی ہدایت

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے حکومت کو امریکی معاشی دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے مزاحمتی معیشت کی پالیسیاں اپنانے اور ڈالر پر انحصار کم کرنے کی ہدایت کردی۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے حکام پر زور دیا کہ امریکی مسلط کردہ معاشی جنگ سے نمٹنے کے لیے ایسی پالیسیاں اختیار کی جائیں جن سے ملکی معیشت کا ڈالر پر انحصار کم ہو۔ ایرانی سپریم لیڈر نے قومی یکجہتی اور عوام کے حوصلے کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ ایسے حوصلہ شکن بیانات سے گریز کیا جائے جو قومی جذبے اور عوام کے حوصلے کو کمزور کرسکتے ہیں۔ مجتبیٰ خامنہ ای نے واضح کیا کہ سماجی اتحاد کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ دشمن کی جانب سے پیدا کیے جانے والے دباؤ سے ایران کی مشکلات میں اضافہ ضرور ہوتا ہے، تاہم بہتر حکومتی انتظام، ملکی وسائل پر بھروسا اور عوامی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھا کر ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔ انہوں نے حکام پر زور دیا کہ ملکی مسائل اور کمزوریوں کو اس انداز میں بیان نہ کیا جائے جس سے عوام کا حوصلہ پست ہو یا مخالفین کو فائدہ اٹھانے کا موقع ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتِ حال میں ایران کی طاقت، عوام کے اتحاد اور ملک میں موجود صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ضروری ہے۔ مجتبیٰ خامنہ ای کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کو امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے باعث مختلف معاشی اور توانائی کے مسائل کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ امریکی پابندیوں اور آبنائے ہرمز میں تجارتی سرگرمیوں میں کمی نے بھی ایرانی معیشت پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔ ایرانی قیادت کی جانب سے قومی اتحاد، ملکی پیداوار اور معاشی خود انحصاری پر زور کو موجودہ جنگی اور معاشی مشکلات کے دوران ملک میں استحکام برقرار رکھنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

پمز سانحہ وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پمز سانحہ سے متعلق اعلیٰ سطح…

2 hours ago

فیلڈ مارشل کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ آپریشنز اور مقامی سطح پر جدید عسکری سازوسامان کی تیاری پر بریفنگ

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس…

2 hours ago

سندھ طاس محض ایک معاہدہ نہیں قانونی فریم ورک ہے اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سندھ…

2 hours ago

محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کااچانک دورہ امیگریشن پراسیس کا تفصیلی معائنہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا…

2 hours ago

بجلی صارفین ہوشیار ستمبر کے بلوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ بڑی خبر آ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ بجلی صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ بڑھ گیا نیپرا…

2 hours ago

دنیا کی پہلی سولر ایمبولینس کا کامیاب تجربہ

پاکستان نیوز پوائنٹ افریقہ میں صحت کی سہولتوں تک رسائی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ براعظم…

2 hours ago