امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں اسماعیل بقائی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے آبنائے ہرمز میں خلل کا الزام مسترد کر دیا۔اپنے بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ 28 فروری تک آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی تھی، امریکا اور اسرائیل کے حملے سے بحری آمدورفت متاثر ہوئی اور جنگ کے باعث توانائی کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا نے جنگ شروع کی، اور اب اخراجات دنیا سے وصول کرنا چاہتا ہے، ایران کی درآمدات اور برآمدات بھی آبنائے ہرمز سے منسلک ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ساحلی ریاستوں کو جارح ممالک کے جنگی جہاز روکنے کا حق ہے، جنگ شروع کرنے والا فریق نتائج کی ذمہ داری قبول کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *