پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کو مفاہمتی یادداشت کا ابتدائی غیر سرکاری فریم ورک کا مسودہ موصول ہوگیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق اسلام آباد میمورنڈم کا فریم ورک ابھی حتمی نہیں، ایران کسی بھی اقدام سے پہلے عملی اور ٹھوس تصدیق چاہتا ہے۔رپورٹ کے مطابق 60 دن میں حتمی معاہدہ طے پانے کی صورت میں اسے سلامتی کونسل کی قرارداد کی شکل میں منظور کیا جائیگا۔ فریم ورک کے تحت تجارتی جہازوں کی آمدورفت کو جنگ سے پہلے والی سطح پر بحال کیا جائیگا۔رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت ایران اور عمان مشترکہ طور پر سنبھالیں گے، مفاہمتی یادداشت کے تحت آبنائے ہرمز سے فوجی جہاز نہیں گزریں گے، امریکی فوجی افواج ایرانی علاقے سے پیچھے ہٹ جائیں گی۔دوسری جانب ایرانی قومی سلامتی کونسل کے نائب سیکرٹری علی باقری نے کہا کہ افزودہ یورینیم پر امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے، ایران اور امریکا کے درمیان آبنائے ہرمز پر کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ ایران جہازوں کی آمدورفت کیلئے عمان کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے۔
