ایران پر حملہ امریکا کو فتح نہیں شکست سے دوچار کرے گا اسماعیل بقائی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران کا دو روزہ منصوبہ بہت معقول تجاویز پر مبنی ہے۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے تہران میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ایرانی حقوق کے مطالبے کو امریکا غیرمعقول سمجھتا ہے جبکہ مذاکرات شروع ہونے سے پہلے پابندیاں اور بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ ہرگز غیرمعقول نہیں بلکہ غیرمعقول اقدام تو مذاکرات کے دوران جنگ شروع کرنا ہے۔ اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اپنے قومی مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا، امریکا ایران کے مطالبات مان لیتا ہے تو آبنائے ہرمز میں سیکیورٹی بحال ہوجائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی آئرن گیٹ ٹاسک فورس امریکا کے وسط مدتی انتخابات کے نتائج سے توجہ ہٹانے کے لیے ہے، امریکا کو سمجھ جانا چاہیے کہ جنگ کی حمایت کتنی مہنگی پڑتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *