اردو نیوز اپڈیٹس

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے والی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز کو باضابطہ طور پر مسترد کر دیا ہے۔صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہے. مگر ایرانی شرائط کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہیں۔امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکا کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے اور امریکی بحری ناکہ بندی ایک فولادی دیوار کی طرح قائم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو اس ناکہ بندی سے شدید مالی نقصان کا سامنا ہے اور ہم یہ جنگ زبردست طریقے سے جیت رہے ہیں۔صدر ٹرمپ نے یہ اشارہ بھی دیا کہ نومبر میں ہونے والے مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ بمباری کا سلسلہ شروع کیا جا سکتا ہے۔دوسری جانب ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تہران کو امریکی صدر کا ابتدائی ردعمل تو معلوم ہوا ہے. لیکن ثالثوں کے ذریعے امریکا کا باضابطہ اور حتمی جواب ابھی موصول نہیں ہوا۔عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی صدر کا ابتدائی ردعمل سامنے آیا ہے.تاہم ثالثوں کے ذریعے امریکا کا حتمی جواب نہیں ملا، ہم امریکی موقف ملنے کے بعد ہی آئندہ کا فیصلہ کریں گے کیونکہ اس ڈیڈلاک کا واحد حل صرف مذاکرات ہی ہیں۔ایران نے قطری ثالثوں کے ذریعے جو سات روزہ منصوبہ بھیجا تھا، اس میں شرط رکھی گئی تھی کہ اگر امریکا بحری ناکہ بندی ختم کرے، تیل کی پابندیوں میں استثنیٰ دے اور بارہ ارب ڈالر کے منجمد اثاثے بحال کرے تو ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دے گا اور لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی نافذ ہو جائے گی۔ایران کی جانب سے پیش کیا جانے والا یہ سات روزہ منصوبہ دراصل اسی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کا ایک مختصر ورژن ہے جس پر جون کے مہینے میں دونوں ممالک کے صدور نے دستخط کیے تھے. مگر بعد میں وہ معطل ہو گیا تھا۔اس فریم ورک کے تحت لبنان سمیت تمام علاقوں میں جنگ بند کر کے تیس دن کے اندر ناکہ بندی کا خاتمہ اور 60 دن کے اندر جامع معاہدے کے لیے مذاکرات شروع کرنا شامل تھے۔تاہم واشنگٹن کی جانب سے سخت مؤقف اختیار کیے جانے اور شرائط کو ناقابلِ قبول قرار دیے جانے کے بعد خطے میں کشیدگی اور معاشی بحران کم ہونے کے بجائے مزید طول پکڑتا دکھائی دے رہا ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

30 minutes ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

33 minutes ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

35 minutes ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

37 minutes ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

41 minutes ago

آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر ایران سخت جواب دے گا سینئر فوجی ترجمان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی مسلح افواج کے سینئر ترجمان ابوالفضل شکارچی نے کہا ہے کہ…

48 minutes ago