مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں ماحولیاتی نسل کشی کے مترادف ہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی جارح قوت کے سامنے نہیں جھکے گا اور ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران نے کسی ملک پر حملہ نہیں کیا اور نہ ہی کسی دوسرے ملک کی سرزمین پر قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔اگر قومی اتحاد اور یکجہتی برقرار رہی تو کوئی طاقت ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکے گی۔مسعود پزشکیان نے مہرداد اخلاقی کو وزیر دفاع مقرر کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تعلیمی قابلیت اور پیشہ ورانہ تجربے پر سوال نہیں اٹھایا جاسکتا۔مہرداد اخلاقی کا مخالف قوتوں کی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہونا دفاعی صنعت میں ان کی خدمات کا ثبوت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *