اردو نیوز اپڈیٹس

ایران پر امریکی حملہ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہوگا روس کا سخت انتباہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکا کی جانب سے ایران پر ممکنہ فوجی آپریشن کے خدشے کے پیش نظر شدید انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر کسی بھی نئے امریکی حملے کے نتائج انتہائی سنگین اور یہ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہوگا۔ سعودی چینل العربیہ ٹی وی کو گزشتہ روز انٹرویو دیتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران پر امریکی حملے کے علاقائی سطح پر خطرناک نتائج مرتب ہوسکتے ہیں۔ اگر امریکا یا اس کے اتحادی دوبارہ ایران پر حملہ کریں گے تو اس سے خطے میں تناؤ بہت بڑے اضافے کے ساتھ غیر متوقع بحران کا سبب بن سکتا ہے۔انٹرویو کے دوران وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر پہلے بھی حملے کیے جاچکے، اس دوران عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے کنٹرول میں موجود مقامات کو نشانہ بنایا گیا. جس سے جوہری حادثے کے حقیقی خطرات نے جنم لیا تھا۔ نئی فوجی کارروائی نہ صرف ایران بلکہ پوری دنیا کیلئے تباہ کن نتائج لائے گی۔روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی حملوں سے عالمی اداروں کی ساکھ متاثر ہوگی، عرب ممالک اور خلیجی ریاستوں کی اکثریت کشیدگی میں اضافے کی حامی نہیں ہے۔ سب یہ سمجھتے ہیں کہ یہ حملہ آگ سے کھیلنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بہتر حل تو یہ ہے کہ ایران اور امریکا سمیت تمام فریقین مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کم کرنے پر توجہ دیں. تاکہ ایران پر امن جوہری پروگرام کیلئے اپنے قانونی حقوق برقرار رکھنے میں مدد حاصل کرسکے۔ عالمی رہنما چاہتے ہیں کہ یہ عسکری کارروائی کی جگہ تنازعہ مذاکرات سے حل ہوجائے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیرِاعظم کی بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے واشنگٹن میں بورڈ آف پیس کے افتتاحی…

1 hour ago

امریکی وزیر خارجہ کی وزیراعظم شہباز شریف وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر اعظم شہباز شریف اور…

1 hour ago

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت غزہ بورڈ آف پیس میں پاکستان کو بڑی پزیرائی ملی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ کامیاب خارجہ پالیسی کی…

1 hour ago

عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری مہنگائی قابو میں رہنے کا اعتراف

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے پاکستان کی معیشت…

2 hours ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت کی اونچی اڑان جاری ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں سونے کی قیمت کی اونچی اڑان جاری ہے. سونے…

2 hours ago

جنگ نہیں چاہتے لیکن حملہ ہوا تو فیصلہ کن جواب دیں گے ایران

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو آگاہ کیا…

2 hours ago