اردو نیوز اپڈیٹس

وزیرِاعظم کی بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے واشنگٹن میں بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس کے دوران مختلف عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی اور خوشگوار ملاقاتیں کیں۔ وزیرِاعظم نے بحرین کے فرمانروا شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ، آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف، ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف اور انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو سے ملاقاتیں کیں، جن میں اہم عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقاتوں میں خوشگوار ماحول میں مسکراہٹوں کا بھی تبادلہ کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اس وقت واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شریک ہیں، جہاں پاکستان کی شرکت غزہ میں امن کے قیام، عالمی امن اور سفارتی پالیسی کی کامیابیوں کا عکاس ہے۔ قبل ازیں، غزہ بورڈ آف پیس کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ صدر ٹرمپ کی بروقت مداخلت سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رک گئی تھی، جس سے ہزاروں قیمتی جانیں بچ گئیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ٹرمپ کی مداخلت نے جنوبی ایشیا کو ایک بڑی تباہی سے بچایا۔ وزیراعظم نے فلسطینی عوام کے حقوق پر بھی بات کی، اور کہا کہ فلسطینیوں کو اپنی سرزمین کا مکمل حق ملنا چاہئے۔ انہوں نے زور دیا کہ آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام پائیدار امن کے لئے ضروری ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے آج کا دن ایک سنہری موقع ہے، اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق فلسطینیوں کو ان کے حقوق دیے جانے چاہئیں۔ وزیراعظم پاکستان نے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو ختم کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا، تاکہ دیرپا امن قائم ہو سکے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ صدر نے منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…

9 hours ago

کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی پانی سر سے اوپر جا چکا اب یہ فیصلے کا وقت ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…

9 hours ago

امن و امان کیلیے سہیل آفریدی سمیت جس کی ضرورت ہوئی حفاظتی تحویل میں لیں گے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…

9 hours ago

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

9 hours ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

9 hours ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

9 hours ago