اردو نیوز اپڈیٹس

ایران کا انکشاف امریکی حملوں میں استعمال ہونے والے کچھ بم پھٹ نہ سکے عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جون 2025 میں ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں میں استعمال ہونے والے کچھ بم پھٹ نہیں سکے۔عباس عراقچی نے کہا وہ بم اب بھی ان ایٹمی تنصیبات میں موجود ہیں جو معائنہ کاروں کے لیے سنگین حفاظتی خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ایران نے واضح کیا ہے کہ جب تک حفاظتی، سکیورٹی اور رسائی کے پروٹوکول پر اتفاق نہیں ہو جاتا، ان تنصیبات کا معائنہ ممکن نہیں۔امریکا نے گزشتہ برس ایران کی تین اہم جوہری تنصیبات پر حملے کیے تھے جن میں فردو، نطنز اور اصفہان میں قائم ایٹمی تنصیبات شامل ہیں۔ یہ تنصیبات ایران کی یورینیم افزودگی اور جوہری ٹیکنالوجی کے پروگرام کا مرکز سمجھی جاتی ہیں۔ان حملوں میں امریکی فضائیہ کے بی-2 اسٹریٹجک بمبار طیاروں کے ذریعے بھاری GBU-57 میسیو آرڈیننس پینیٹریٹر بم گرائے گئے، جن کا وزن تقریباً 13 ہزار 600 کلوگرام ہے اور انہیں چٹانوں اور مضبوط کنکریٹ کی تہوں کو پار کرکےدھماکا کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ ان بموں کے علاوہ ایرانی جوہری انفراسٹرکچر سے منسلک اہداف پر ٹوماہاک کروز میزائل بھی داغے گئے۔ماہرین کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے جن بموں کا حوالہ دیا ہے اگر ان میں GBU-57 بم بھی شامل ہے اور اسے برآمد کرکے ناکارہ بنا لیا جاتا ہے تو ایران کو اس جدید بنکر شکن ہتھیار کی تکنیکی جانچ کا موقع مل سکتا ہے۔ ایسے معائنے کے ذریعے بم کے خول کی موٹائی اور اس میں استعمال ہونے والی دھات کی ساخت کا جائزہ لیا جا سکتا ہے جس کی وجہ سے یہ بم ٹوٹے بغیر زمین میں گہرائی تک پہنچ سکتا ہے۔اس کے علاوہ اگر اس بم کا اندرونی نظام محفوظ رہا تو اس میں استعمال ہونے والے الیکٹرانک آلات، توانائی کے نظام اور نیویگیشن سینسرز کا بھی معائنہ ممکن ہو سکتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان امن برداشت اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان امن، برداشت…

2 hours ago

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا تشدد پر مبنی انتہاپسندی کی روک تھام کے عالمی دن12 فروری 2026 پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ آج تشدد پر مبنی انتہاپسندی کی روک تھام کے عالمی دن پر…

2 hours ago

رافیل کمپنی نے پاکستان کی جانب سے بھارتی طیارے گرانے کی تصدیق کردی ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ رافیل طیارے…

2 hours ago

پاکستان کیساتھ کھڑے رہیں گے محسن نقوی اور بحرینی وزیر داخلہ کا ٹیلی فونک رابطہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف…

2 hours ago

پاکستان کا دوسرا مقامی سیٹلائٹ ای او 2 کامیابی سے لانچ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کا دوسرا مقامی سیٹلائٹ ای او 2 کامیابی سے لانچ کر…

2 hours ago

ترکیے کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ امریکا اور ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے لچک دکھا رہے ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ ترکیے کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ امریکا اور ایران…

2 hours ago