پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ امریکا نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق اقدامات کے بدلے تہران کو پابندیوں میں ریلیف دینے یا منجمد ایرانی اثاثے بحال کرنے کی پیشکش کی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران کو کچھ بھی پیشکش نہیں کی اور امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کی رپورٹ کو غلط قرار دیتے ہوئے اسے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب ایگزیوس نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ ایران کی جانب سے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی صورت میں ٹرمپ انتظامیہ پابندیوں میں نرمی اور منجمد ایرانی فنڈز تک رسائی دینے پر غور کر رہی ہے۔ یہ معاملہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان قطر سمیت علاقائی ثالثوں کے ذریعے بالواسطہ سفارتی رابطے جاری ہیں۔ ایگزیوس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی نمائندوں کے ساتھ مذاکرات میں آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے اور جوہری مذاکرات کی بحالی سے متعلق ایرانی شرائط پیش کی تھیں۔ رپورٹس کے مطابق ایران نے مذاکرات کی پیشرفت کیلئے امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے، ایرانی تیل کی فروخت پر پابندیاں ہٹانے اور منجمد اثاثوں کی بحالی جیسے مطالبات پیش کیے ہیں، جبکہ امریکی حکام جوہری پروگرام سے متعلق ایرانی یقین دہانیوں اور اقدامات پر زور دے رہے ہیں. ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ تہران سفارتی حل کیلئے تیار ہے اور ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن کے جواب کا انتظار کر رہا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان بالواسطہ رابطوں کے باوجود اہم معاملات پر اختلافات برقرار ہیں
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…
پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے امریکا اور اس کے اتحادی…