پاکستان نیوز پوائنٹ
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے باڑہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جب کہ دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو مکمل تباہ کردیا۔دوسری جانب بلوچستان ضلع چاغی کے علاقے نوکچہ میں بھی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے، دہشتگردوں نے نوکچہ میں خالی واٹر باوزر کو آگ لگانے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد ای ن40 شاہراہ کے مختلف مقامات پرآتشزدگی کی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔اس کے علاوہ 31 اگست کو بھی اسی نوعیت کی تخریبی کارروائیوں میں ملوث فتنہ الہندوستان کے 11دہشتگرد مارے گئے تھے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ فورسز ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے اورپائیدارامن کے قیام کیلئے پرعزم ہیں، فورسز کی بلوچستان سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے امریکا اور اس کے اتحادی…