اردو نیوز اپڈیٹس

ایران کی صورتحال بہت خراب ہے نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں۔وائٹ ہاؤس میں اے آئی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد گفتگو میں ٹرمپ نے کہاکہ ہمیں مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں برتری حاصل ہے اور ہم اسے برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں۔جب تک میں موجود ہوں، شمالی کوریا کے کم جونگ اُن ٹھیک رہیں گے۔ْامریکی صدر نے ٹیکنالوجی عہدیداروں کے ساتھ مصنوعی ذہانت سے متعلق ایک دستاویز پر دستخط کیے۔ٹرمپ نے دستاویز کو تحفظ کی ایک شکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نگرانی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے پر غور کر رہے ہیں۔ ہم خود احتسابی کا زبردست عمل دیکھ رہے ہیں۔ اے آئی رہنما اس بات کو سمجھتے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ ڈیٹا سینٹرز کے قیام کے مقامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جن علاقوں میں ڈیٹا سینٹرز تعمیر کیے جائیں گے، وہاں کے لوگوں کو مالی طور پر بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خلیج کا بحران نہ پیدا ہوتا تو پاکستان دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں کی طرح بہت آگے جا چکا ہوتا وزیر اعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے حالیہ برسوں…

16 minutes ago

پاکستان کا سب سے بڑا خدمت مرکز کراچی میں قائم ہوگا محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ…

21 minutes ago

دکانداروں کے لیے رجسٹریشن کے علاوہ کوئی آپشن نہیں غیر رجسٹرڈ دکانداروں کے خلاف ایکشن ہوگا بلال اظہر کیانی

پاکستان نیوز پوائنٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے…

24 minutes ago

پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور نے کرسچن میرج بل 2026 کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق پنجاب اسمبلی کی…

29 minutes ago

میر علی میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی 3 خارجی دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے…

36 minutes ago

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو 7 روزہ تجویز پر امریکا کا جواب موصول

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کو امریکا کی جانب سے پیش…

41 minutes ago