اردو نیوز اپڈیٹس

میر علی میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی 3 خارجی دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ
خیبرپختونخوا کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 3 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نےمیرعلی اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا، اس کارروائی میں 3 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں کی۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع سوراب کے علاقے مال مدرسہ کے قریب سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق مال مدرسہ اور بتیگو کے درمیان دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلیا گیا۔سکیورٹی فورسز بلوچستان میں قیام امن وامان اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں

Faisal Bukhari

Recent Posts

خلیج کا بحران نہ پیدا ہوتا تو پاکستان دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں کی طرح بہت آگے جا چکا ہوتا وزیر اعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے حالیہ برسوں…

16 minutes ago

پاکستان کا سب سے بڑا خدمت مرکز کراچی میں قائم ہوگا محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ…

20 minutes ago

دکانداروں کے لیے رجسٹریشن کے علاوہ کوئی آپشن نہیں غیر رجسٹرڈ دکانداروں کے خلاف ایکشن ہوگا بلال اظہر کیانی

پاکستان نیوز پوائنٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے…

24 minutes ago

پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور نے کرسچن میرج بل 2026 کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق پنجاب اسمبلی کی…

29 minutes ago

ایران کی صورتحال بہت خراب ہے نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی صورتحال بہت…

38 minutes ago

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو 7 روزہ تجویز پر امریکا کا جواب موصول

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کو امریکا کی جانب سے پیش…

40 minutes ago