پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ قوم کی توقعات کے مطابق اپنی کارکردگی بہتر کریں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے امور پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم کی جانب سے ایف بی آر میں اصلاحات کی رفتار میں تیزی لانے کی ہدایت کی گئی، کہنا ہے کہ ایف بی آر میں جاری اصلاحات کے ابتدائی نتائج حوصلہ افزا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس گیپ پر قابو پانے کے لیے ایف بی آر کی استعدادِ کار میں مسلسل بہتری لائی جائے۔ ایف بی آر میں اصلاحات کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے ٹیکنالوجی، مؤثر تربیت، شفافیت اور جوابدہی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ وزیراعظم کی جانب سے ٹیکس وصولی کے شعبوں میں فیس لیس نظام کے نفاذ کو تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ ایف بی آر افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ قوم کی توقعات کے مطابق اپنی کارکردگی بہتر کریں۔ جاری اصلاحات ریاست کے وسیع تر مفاد میں ہیں، ان کا عمل ہر صورت جاری رہے گا۔ ایف بی آر میں بدعنوان عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ اپنے رویے اور کارکردگی میں بہتری لانے والے افسران اور عملے کو اصلاح کا موقع دیا جائے، جبکہ بدعنوانی اور ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھنے والوں کے لیے ادارے میں کوئی جگہ نہیں ہوگی۔ اجلاس کو ایف بی آر میں جاری اصلاحات کی تازہ ترین پیشرفت اور اب تک کی نتائج سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو ایف بی آر میں ٹیکنالوجی، نظامِ کار اور افرادی قوت کے شعبوں میں جاری اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، بتایا گیا کہ گزشتہ تین سال کے دوران اصلاحات کے نتیجے میں ٹیکس گیپ کا تحمینہ جی ڈی پی کے 6 فیصد سے کم ہو کر 5 فیصد رہ گیا ہے، ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے ایف بی آر افسران کے صوابدیدی اختیارات میں خاطر خواہ کمی آئی ہے، ایف بی آر کے نئے افسران کو LUMS میں تربیت دی جا رہی ہے، جبکہ پہلے سے خدمات انجام دینے والے افسران کے لیے دورانِ ملازمت تربیتی پروگرام بھی جاری ہیں ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ افسران کی کارکردگی جانچنے کے لیے پیئر ریٹنگ سسٹم (Peer Rating System) نافذ کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر کی آڈٹ کی استعدادِ کار میں اضافے کے لیے 957 آڈیٹرز کو تھرڈ پارٹی آڈیٹرز کے طور پر میرٹ کی بنیاد پر کنٹریکٹ پر تعینات کیا گیا ہے۔ تھرڈ پارٹی آڈیٹرز کی تعیناتی سے ایف بی آر کی آڈٹ کی استعدادِ کار میں چار گنا اضافہ ہوا ہے ۔ ایف بی آر کی وسیع پیمانے پر تکنیکی بنیادوں پر تنظیمِ نو جاری ہے، مہارت یافتہ تکنیکی افرادی قوت کی بھرتی اور کارکردگی سے منسلک مراعات کا نظام متعارف کرایا جا چکا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، اٹارنی جنرل منصور اعوان اور اعلیٰ سرکاری افسران شریک ہوئے ۔
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے پاکستان میں نئے سفیر کی جی ایچ کیو میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایران…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ مکہ معاہدے…
پاکستان نیوز پوائنٹ مصر نے سعودی عرب کے دفاع کے لیے فوجی مدد کا اعلان…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی جارح…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکہ میں کیمیکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے…