اردو نیوز اپڈیٹس

کوچ سے تنازع کرسٹیانو رونالڈو پر پابندی عائد

پاکستان نیوز پوائنٹ
مشہور پرتگالی فٹ بال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کو ہیڈ کوچ جارج جیسس کیساتھ اختلافات اور قومی ٹیم کا کیمپ چھوڑنے پر پرتگال فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے 30 دن کی معطلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فیڈریشن کی انضباطی کونسل نے رونالڈو پر عائد تمام الزامات کو درست قرار دیتے ہوئے ان پر معطلی کے علاوہ 255 یورو جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ تنازع اس وقت پیدا ہوا جب رواں ماہ نیویشنز لیگ کے ایک میچ سے قبل رونالڈو نے ڈنمارک کے خلاف کھیلے جانے والے مقابلے سے پہلے ٹیم کا کیمپ چھوڑ دیا تھا ، اس سے قبل ناروے کے خلاف میچ میں انہیں میدان میں اتارنے کے بجائے متبادل کھلاڑیوں میں شامل رکھا گیا تھا۔ رونالڈو کا کہنا تھا کہ ناروے کے خلاف میچ میں بینچ پر بٹھائے جانے کے بعد کوچ جارج جیسس نے ان کے ساتھ ٹیم میں کردار کے حوالے سے کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی کی،دوسری جانب کوچ نے کسی بھی قسم کے طے شدہ معاہدے کی تردید کی، تاہم انہوں نے مستقبل میں رونالڈو کی ٹیم میں واپسی کا امکان رد نہیں کیا۔انضباطی کمیٹی کی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ رونالڈو نے فیڈریشن کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اگرچہ فیڈریشن نے یہ وضاحت نہیں کی کہ اس پابندی سے کون سے مخصوص میچز متاثر ہوں گے، لیکن اس اقدام کا مقصد نظم و ضبط کو برقرار رکھنا ہے۔واقعے کے بعد رونالڈو نے شائقین اور اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی سزا پوری کرنے کے بعد دوبارہ قومی ٹیم کی نمائندگی کے لیے دستیاب ہوں گے،دوسری طرف پرتگال فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ پیڈرو پروئنسا نے بھی امید کا اظہار کیا ہے کہ اس معاملے کے حل کے بعد رونالڈو کی جلد قومی ٹیم میں واپسی ہوگی۔واضح رہے کہ رونالڈو پرتگال کے لیے 234 میچز کھیل چکے ہیں اور ریکارڈ 146 گول ان کے نام ہیں ایسے شاندار ریکارڈ کے بعد ایک تنازع ان کی ساکھ کو متاثر کر سکتا ہے، مگر ان کی کھلی معذرت نے صورتحال کو کافی سنبھال لیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج ایران کا دورہ کریں گے۔ ایرانی…

1 hour ago

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی تاجک صدر سے ملاقات علاقائی اقتصادی تعاون کے فروغ پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی تاجکستان کےصدرامام علی رحمان سےملاقات ہوئی،ملاقات میں شنگھائی…

1 hour ago

ٹیکس نیٹ کا دائرہ کار بڑھانا ناگزیر ہے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ ملک میں…

1 hour ago

محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قطری ہم منصب و داخلی سلامتی…

1 hour ago

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا فی تولہ قیمت میں 3,600 روپے کی کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…

1 hour ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم…

1 hour ago