اردو نیوز اپڈیٹس

ایلون مسک کی انٹرنیٹ سروس اسٹار لنک اچانک بند ہزاروں صارفین متاثر

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی ارب پتی ایلون مسک کی انٹرنیٹ سروس ’اسٹار لنک‘ اچانک بند ہو گئی، جس سے یوکرینی فوج سمیت عالمی سطح پر ہزاروں صارفین متاثر ہو گئے۔ اسٹار لنک کمپنی نے پیر کے روز اپنی ویب سائٹ پر تصدیق کی کہ اس کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس میں بڑی خرابی آئی ہے، بیان میں کہا گیا کہ کمپنی اس وقت سروس کی بندش کا سامنا کر رہی ہے اور تیکنیکی ٹیم اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق صبح 04:35 بجے تک امریکا میں 43 ہزار سے زائد صارفین اس خرابی سے متاثر ہو چکے تھے۔ جب کہ یوکرین میں فرنٹ لائن فورس نے بھی متاثر ہونے کی شکایت کی۔ اسٹار لنک کے مطابق اس کے 6 ملین سے زیادہ عالمی صارفین ہیں، کمپنی کو ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس چلاتی ہے، جو زمین کے قریب مدار میں گردش کرنے والے سیٹلائٹس کے ذریعے تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرتی ہے۔ یہ سروس خاص طور پر دور دراز اور تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں استعمال ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ یوکرین نے اپنے بمبار ڈرونز کے بیڑے کو چلانے کے لیے روس کے حملے کے دوران اسٹار لنک کی سروسز پر انحصار کیا ہے، اس لیے اس سروس میں خرابی آتی ہے تو یوکرینی فوج بھی متاثر ہو جاتی ہے۔ دو ماہ قبل بھی اسٹار لنک سروسز کی بندش کی وجہ سے یوکرینی فوج متاثر ہوئی تھی۔ 24 جولائی کو اسٹار لنک دو گھنٹے سے زیادہ وقت کے لیے بند ہو گیا تھا، نتیجے کے طور پر یوکرین کو جنگی کارروائیاں براہ راست نشریات کے بغیر انجام دینا پڑیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت کی شنگھائی الیکٹرک کو پاکستان کے ٹرانسمیشن ڈسٹری بیوشن نظام میں سرمایہ کاری کی دعوت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے سرکاری دورے کے دوران…

17 hours ago

وزیراعظم عرب اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے دوحہ پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر کے دارالحکومت…

18 hours ago

محسن نقوی کا دو ٹوک مؤقف کھیل میں سیاست نہیں صرف احترام ہونا چاہیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن…

18 hours ago

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ اسٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 11 فیصد…

18 hours ago

کوہ سلیمان سے آنیوالے سیلابی پانی سے 2 ہزار سال پرانے سکے مل گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ کوہ سلیمان کے پہاڑوں سے آنے والے سیلابی پانی نے جہاں پنجاب…

18 hours ago

پنجاب بھر کے دریاؤں میں پانی کی صورتِ حال معمول پر آنے لگی

پاکستان نیوز پوائنٹ ہزاروں بستیاں اجاڑنے کے بعد پنجاب بھر کے دریاؤں میں پانی کی…

18 hours ago